فواد چوہدری نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کو تھپڑ جھڑ دیے

فواد چوہدری نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کو تھپڑ جھڑ دیے
راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے سینئر وکیل بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ جھڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وکیل شعیب شاہین اور سابق منحرف رکن فواد چوہدری کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5پر ہوئی۔
ویڈیو کے مطابق فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا جس کے بعد فواد چوہدری کے تھپڑ سے شعیب شاہین زمین پر گر گئے۔
بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں جس کے بعد جیل عملے نے دونوں رہنماؤں کو لڑائی سے چھڑایا۔ جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











