کراچی میں کتے کی چوری کا مقدمہ درج، مالیت نے ہوش اڑا دیے

کراچی میں کتے کی چوری کا مقدمہ درج، مالیت نے ہوش اڑا دیے (فوٹو: فائل)
کراچی میں ایک شخص نے اپنے دوست پر مہنگے ترین کُتے کا جوڑا چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاگ ٹرینر نیلسن نے اپنے دوست ایرک کے خلاف درخشاں پولیس تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے دوست نے ڈی ایچ اے کے ایک گھر سے کتے چرانے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
نیلسن نے مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایرک نے پہلے کتوں کو ٹہلانے کے بہانے انکے ساتھ خود کو مانوس کیا اور پھر انہیں چوری کرلیا۔
پولیس نے معاملے کی تفیش شروع کرکے کتوں کی چوری کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاگ ٹرینر نیلسن کے چوری ہونے والے کتوں کی جوڑی کی قیمت 2 لاکھ سے زائد ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












