’پی ٹی آئی وکلا کو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے‘

’پی ٹی آئی وکلا کو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے‘
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا کو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے۔
طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 69 مخلص کارکنوں کو قانونی ٹیم نے اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ انہیں بھاری فیس نہیں دی گئی، مختلف مقدمات میں ملوث کارکنوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دینا یہ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کا قانونی ونگ اور ILF ان لوگوں کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔
انہوں نے ثابت کر دیا کہ ان کی وفاداری پارٹی کارکنوں کے بجائے صرف مالی مفادات سے جڑی ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن آج قانونی مدد سے محروم کر دیے گئے، پارٹی قیادت خود سہولیات سے لطف اندوز ہو رہی ہے جبکہ اس کے کارکن مشکلات کا شکار ہیں، یہ قیادت کا دوہرا معیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کا بانی پی ٹی آئی کو قید کرنے والوں پر پابندی لگانے کا امکان، مگر کیوں؟
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو جمع کرایا گیا ڈوزیئر معیشت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے
’ائی ایل ایف کارکنوں کے قانونی دفاع کیلیے بنایا گیا تھا لیکن آج خود ہی کارکنوں کا ساتھ چھوڑ چکا ہے، پی ٹی آئی کے وکلا اپنے مؤکلوں کو کارکن نہیں بلکہ پیسہ کمانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ پارٹی کیلیے قربانیاں دینے والے کارکن آج اسی پارٹی کی بے حسی کا شکار ہو رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ آئی ایل ایف کی جانب سے اپنے ہی کارکنوں کا دفاع نہ کرنا پی ٹی آئی کی اندرونی کرپشن اور منافقت کو بے نقاب کرتا ہے، انصاف اب صرف ان کیلیے ہے جو اس کی قیمت ادا کر سکتے ہیں یہ ہے پی ٹی آئی کا انصاف کا نعرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا انصاف کا نعرہ اس وقت کھوکھلا ثابت ہو جاتا ہے جب اس کے اپنے کارکن عدالتوں میں بے سہارا ہوتے ہیں، جب پیسہ بولتا ہے تو پی ٹی آئی کے وکلا سنتے ہیں، وفاداری اور اصول ان کیلیے ثانوی حیثیت رکھتے ہیں، اگر پی ٹی آئی آج اپنے کارکنوں کے ساتھ نہیں کھڑی تو کل یہ عوام کے ساتھ کیسے کھڑی ہوگی؟
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











