دشمن عناصر کی فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے آرمی چیف کی طلبا سے خصوصی گفتگو کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یہ گفتگو 12 فروری کو ملک بھر کی جامعات سے آئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کی تھی جس کا 3 منٹ 10 سیکنڈ کا کلپ آج آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے طلبا سے ملاقات اور بات چیت کیں۔
مزید پڑھیں:فوج ملک کی مُعاشی ترقی کے عمل میں حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف
مزید پڑھیں:’مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا‘؛ آرمی چیف کا صحافیوں کو جواب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے انتہائی مضبوط رشتہ ہے، انشااللہ دشمن عناصر کی فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی اور رہے گی۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں ا پنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، پاکستان کے آئین کا آغاز بھی حاکمیت صرف اللہ کے نام سے ہوتا ہے، یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟
چیف آف آرمی اسٹاف نے مزید کہا کہ ہم کبھی فتنہ الخوارج کو فرسودہ سوچ ملک پرمسلط نہیں کرنے دینگے، کے پی، بلوچستان کے غیور لوگ دہشتگردوں کیخلاف آہنی دیوارکی طرح کھڑے ہیں، افواج پاکستان کیلئے صرف پاکستانیت اہم ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










