پانچ لاکھ گھروں کو سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

پانچ لاکھ گھروں کو سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
سکھر: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال مزید لوگوں میں 5 لاکھ سولر سسٹم تقسیم کریں گے۔
سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سال2 لاکھ سولرسسٹم دینے کا فیصلہ کیا تھا جو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم کیے جائیں گے جن میں سے 50 ہزار سولر سسٹم آچکے ہیں اور باقی جلد آنے ہیں۔
مزید پڑھیں:سولر پینلز کے بعد بیٹریاں بھی سستی ہو گئیں
مزید پڑھیں:جدید سولر پینلز بنانے کی تیاری میں اہم پیشرفت
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مزید 5 لاکھ سولر سسٹم اسی سال غریبوں کو دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں 15 ہزارٹن کچرااکٹھا کررہے ہیں جس سے 50 میگا واٹ بجلی بنانے کا منصوبہ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










