کراچی آئی خاتون کی دیکھ بھال پر کئی پاکستانیوں کیلئے انعامات

امریکی خاتون کی دیکھ بھال کرنے پر 16 پاکستانیوں کو انعام دینے کا اعلان
امریکا نے محبت پر کراچی میں آئی خاتون اینڈریو کی بہترین دیکھ بھال پر 16 پاکستانی شہریوں کو انعامات دینے کا اعلان کر لیا۔
امریکی قونصل جنرل کراچی کی جانب سے 16 پاکستانی سرکاری افسران کو گزشتہ ماہ کراچی کے دورے کے دوران امریکی خاتون اونیاہ اینڈریو کی بہترین دیکھ بھال پر سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا جائے گا۔
مزید پڑھیں:نوجوان کی محبت میں آئی امریکی خاتون کی طبیعت خراب
مزید پڑھیں:کراچی؛ نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون وطن لوٹ گئیں
امریکی قونصل جنرل کی جانب سے ایف آئی اے، پولیس اور ایئرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے 16 افسران اور ملازمین کو سوشل میڈیا پر محبت کرنے والے لڑکے سے شادی کرنے والی 33 سالہ خاتون کی بہترین دیکھ بھال اور مہربانی پر سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاولپور دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار، امیگریشن افسران غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران شبانہ جیلانی، نوشین اختر، ایس ایچ او ایئرپورٹ کلیم موسیٰ، پروٹوکول افسران سید دانش، فرقان رحیم، صغیر احمد کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔
تقریب میں ڈائریکٹر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس احسان اللہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایئرپورٹ میڈیکل اسٹاف شاہد رسول، جوائنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، ڈپٹی ڈائریکٹر یحییٰ تنیو اور ڈاکٹر چانی لال نے شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکی قونصل خانہ کے مطابق ایوارڈ کی تقسیم کی خصوصی تقریب 18 فروری کی سہ پہر کراچی میں امریکی قونصل خانے میں ہو گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










