ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

دنیا کے سستے ترین شہروں میں پاکستان کے کونسے شہر شامل؟

17 فروری, 2025 17:49

پاکستان میں یوٹیلیٹی بلوں، پھل و سبزیوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان انتہائی مہنگا ملک ہے۔

مگر دنیا کے 3 سستے ترین شہر پاکستان میں موجود ہیں، ایسا ایک ڈیٹا کمپنی نمبیو کی طرز زندگی کے اخراجات کی سالانہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے لیے مرتب کی گئی اس فہرست میں نیویارک کے رہائشیوں کے طرز زندگی کے اخراجات کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی گئی۔

فہرست میں نیویارک کے رہائشیوں کے طرز زندگی کے اخراجات بشمول کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور قوت خرید جیسے شعبوں کو مدنظر رکھ کر دنیا بھر کے 327 شہروں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

اس فہرست میں سوئٹزر لینڈ کے 3 شہر بشمول زیورخ، لوزان اور جنیوا کو دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار دیا گیا جب کہ امریکی شہر نیو یارک اس فہرست میں چوتھے نمبر پر تھا۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر باسل اور دارالحکومت برن بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے ہیں۔

امریکی  شہر سان فرانسسکو اور ہونولولو 7 ویں اور 8 ویں جب کہ آئس لینڈ کا دارالحکومت 9واں اور ایک اور امریکی شہر بوسٹن دنیا کا 10واں مہنگا ترین شہر قرار پایا ہے۔

فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر بھارت کا کوئمبیٹور ہے اور اس سے مصری شہر اسکندریہ موجود ہے۔

اس کے علاوہ لاہور اور کراچی بالترتیب دنیا کا تیسرے اور چوتھے سستے ترین شہر ہیں جو سوئس شہر زیورخ کے مقابلے میں 85 فیصد سستے ہیں جب کہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد اس فہرست میں 314 ویں نمبر پر موجود ہے جو زیورخ سے 83 فیصد سستا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔