ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

"سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے”

18 فروری, 2025 18:41

اقتصادی و تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جو پاکستان میں معاشی ترقی اور استحکام لائے گا۔

پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں میں سفارت کاروں، ماہرین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے سی پیک کو ایک گیم چینجر منصوبہ قرار دیا، اجلاس کے دوران ماہرین نے زور دیا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اسے علاقائی معاشی خوشحالی کا ممکنہ ذریعہ بناتی ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سٹریٹجک لوکیشن مشرق اور مغرب کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے بہترین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بے شمار نئے مواقع جنم لے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گوادر پورٹ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان عالمی تجارت میں اپنا کردار مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک خطے کیلئے اہم تجارتی منصوبہ ہے، سی پیک منصوبہ ملک میں ترقی اور خوشحالی لائے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔