معروف ٹک ٹاکر ’سائیکو ارباب‘ کی موت کی وجہ سامنے آگئی

معروف ٹک ٹاکر ’سائیکو ارباب‘ کی موت کی وجہ سامنے آگئی
پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گل عرف ’سائیکو ارباب‘ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس میں موت کی وجہ نشہ آور چیز قرار دیا۔
پشاور کے علاقے وارسک روڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب کی پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کی گئی تھی، جس کی رپورٹ آج جاری کردی گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر کی موت 6 قسم کے نشہ آور گولیوں کے کھانے سے ہوئی جبکہ خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
مزید پڑھیں:پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی ٹک ٹاکر ’سائیکو ارباب‘ کون تھی؟
خیال رہے کہ پشتو کی معروف ٹک ٹاکر سیما گل عرف سائیکو ارباب 7 فروری 2025 کو اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھی۔
معروف ٹک ٹاکر ’سائکو ارباب‘ کون تھی؟
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر سائکو ارباب ایک مشہور پشتون ٹک ٹاکر تھیں جن کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پلیٹ فارم پر 8 لاکھ 78 ہزار سے زائد فالوورز تھے اور ان کی ویڈیوز پر لاکھوں لائکس تھے۔ انہوں نے اپنی آخری ویڈیو گزشتہ ماہ ٹک ٹاک پر پوسٹ کی تھی جسے 20 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔
ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز زیادہ تر پشتو زبان میں تھیں، اور انکے زیادہ تر فالوورز اسی زبان میں بات کرتے تھے، پشتو میں تبصروں میں ان کے ساتھ بات چیت کرتے تھے۔ ان کی موت کے بعد ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ غیر فعال دکھائی دیتا ہے جبکہ ان کی موت کی وجہ جاننے کیلئے پولیس تحقیقات جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










