’’پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے‘‘

’’پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے‘‘
میونخ: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں،پاکستان امریکی صدر کےساتھ انگیج ہوسکتا ہے۔‘
بلاول بھٹو نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کےموقع پر جرمن ٹی وی ڈی ڈبلیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن یا کم از کم تجارت یا انگیجمنٹ کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:چین نے امریکا کو شکست دے دی
مزید پڑھیں:سیاست میں والد کے بعد کسی کو مانتا ہوں تو وہ مولانا ہیں، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کیلئے پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں مگر پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں پاکستان امریکی صدر سے انگیج ہوسکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










