جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے

19 فروری, 2025 10:22

عمرکوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

82 سالہ نواب یوسف تالپور عام انتخابات 2024 میں این اے 213 (عمر کوٹ) سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ پہلی بار 2002 کے انتخابات میں ایم این اے منتخب ہوئے تھے اور اس کے بعد سے ہر عام انتخابات میں عمرکوٹ سے جیتے تھے۔

مزید پڑھیں:شہنشاہِ سخن مرزا غاؔلِب کی 150ویں برسی

2013 کے عام انتخابات میں نواب یوسف تالپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔

رکن سندھ اسمبلی نواب تیمور تالپور اور ضلع کونسل میرپورخاص کے سابق ڈپٹی ناظم نواب یونس تالپور دونوں نواب یوسف تالپور کے بیٹے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔