جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ماہ رمضان میں چینی کس قیمت پر ملے گی؟ اہم خبر آگئی

19 فروری, 2025 15:14

لاہور: رواں سال 2025 کے ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی سبسڈائز فروخت کا فارمولا طے پا گیا۔

سبسڈائز چینی سے متعلق اجلاس کے میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں فی کلو چینی سبسڈائز130 روپے میں دی جائے گی۔

میٹنگ منٹس میں بتایا گیا ہے کہ  رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی اور سبسڈائز چینی چھوٹے بڑے اسٹورز پر ڈی سی کاؤنٹر پر فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

میٹنگ منٹس کے مطابق  رمضان المبارک میں ایک اور 2 کلو چینی کے بیگز فروخت کیے جائیں گے،  شناختی کارڈ پر فی شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا۔

میٹنگ منٹس کے مطابق چاروں صوبوں میں چینی کی تقسیم کے فوکل پرسن کی ذمہ داری کین کمشنر کے سپرد کردی گئی ہے، سبسڈائز چینی کی فروخت رمضان سے 3 روز قبل شروع کی جائے گی اور 27 رمضان تک چینی کی فروخت جاری رکھی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔