مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ ملزم سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

(فوٹو: فائل)مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ ملزم سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان مصطفیٰ عامر کے کیس میں مرکزی ملزم ارمغان تہلکہ خیزانکشاف کردیے۔
جی ٹی وی کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کیخلاف 2019 سے لیکر 2024 تک درخشاں، ساحل، گزری، بوٹ بیسن اور اے این ایف تھانے میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل، منشیات فروشی، ڈرانے دھمکانے اوردیگر دفعات کے تحت نصف درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزم ارمغان عادی جرائم پیشہ ہے اور متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
ملزم ارمغان نے گرفتاری سے قبل گھر میں موجود تمام لیپ ٹاپس کا ڈیٹا ڈلیٹ کرکے خالی کردیا تھا تاکہ ثبوتوں کو چھپایا جاسکے۔
تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزم ارمغان عادی جرائم پیشہ ہے اورماضی میں بھی پولیس اور اے این ایف کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے، ملزم رہائش گاہ پرغیر قانونی سافٹ وئیر ہاؤس اور کال سینٹر چلاتا رہا ہے۔
سافٹ ویئر ہاؤس اورکال سینٹر کے ذریعے ملزم ارمغان نے گزشتہ چند سال کے دوران غیر ملکی کلائنٹس کو کروڑوں ڈالر کا چونا لگایا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان نے ڈیجیٹل کرنسی کی ہیرپھیر کیلئے درجنوں ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










