جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

فعال اور متحرک میڈیا ہماری ترجیح ہے، عطا تارڑ

20 فروری, 2025 12:23

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فعال اور متحرک میڈیا ہماری ترجیح ہے۔

 سعودی میڈیا فورم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب آنا خوشی کا باعث ہے، سعودی عرب ویژن 2030 کے تحت ترقیاتی عمل کا مشاہدہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ویژن 2030 قابل ستائش ہے، ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق تحفظات سب کے سامنے ہیں، متحرک میڈیا میں تمام جہتوں کو مدنظر رکھا جائے، ہماری وزارت الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کو دیکھتی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک میں 18 کروڑ شہری آن لائن صارفین ہیں، جعلی اور غلط خبریں اہم چیلنجز ہیں، فعال اور متحرک میڈیا ہماری ترجیح ہے، ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قدیم تہذیب کا مسکن دریائے سندھ کے کناروں پر آباد تھا، پاکستان کےٹو جیسی دوسری بلند ترین چوٹی کا امین ہے، ملک میں 18 کروڑ شہری آن لائن صارفین ہیں، فیک نیوز سے نمٹنے کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کرنا ضروری ہے، مقامی میڈیا کی استعداد کار بڑھانے کیلئے شراکت داری اہم ہے، عوامی مسائل کے حل میں میڈیا کے اہم کردار کے معترف ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔