رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کتنا ہوگا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے بتادیا

رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کتنا ہوگا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے بتادیا
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر وف دیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے، گندم کے حساب سے 220، جو کے حساب سے 450 روپے، کھجور کے لحاظ سے 1650 روپے بنتا ہے۔
اس کے علاوہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کشمش کے حساب سے 2500 روپے جب کہ منقیٰ حساب سے فی کس 5000 روپے بنتا ہے، لہٰذا مخیر حضرات کو مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا چاہئے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت، چھوٹے اور بڑے ہر مسلمان پر فرض ہے۔
علامہ ڈاکٹر راغب حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں رہنے والے متعلقہ اجناس کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔
گندم کا نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع (2کلو احتیاطاً) جو، کجھور، منقیٰ کا نصاب ایک صاع (4کلوگرام احتیاطاً) بنتا ہے۔
30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 6600 روپے، جو کے حساب سے 13500 روپے، کھجورکے حساب سے 49500 روپے، کشمش کے حساب سے 75000 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 150000 روپے بنتا ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا پھر 60 مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












