رمضان المبارک کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی سے اہم خبر آگئی

رمضان المبارک کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی سے اہم خبر آگئی
رمضان المبارک کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی سے اہم خبر آگئی ہے۔
وفاقی حکومت نے رمضان 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں طلب کر لیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی اور موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












