آفاق احمد دو مقدمات میں ضمانت منظوری کے بعد ایک اور مقدمے میں گرفتار

آفاق احمد دو مقدمات میں ضمانت منظوری کے بعد ایک اور مقدمے میں گرفتار
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی دو مقدمات میں ضمانت منظور ہوتے ہی پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں گزشتہ دنوں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں دو مقدمات درج ہیں جن میں وہ گرفتار ہیں۔
سماعت کے بعد عدالت نے آفاق احمد کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اس کے بعد چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے دو مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کو سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ڈمپرنذرآتش کرنے کے ایک اور مقدمے میں دھر لیا۔
یاد ہر کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ٹرک و ڈمپروں کے کی زد میں آخر درجنوں شہری جاں بحق ہوئے تھے اور پھر ٹرکوں و ڈمپروں کو ںذر آتش کیا گیا تھا جب کہ آفاق احمد کو اس حوالے سے بیانات دیے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











