آرمی چیف کا برطانیہ کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

آرمی چیف کا برطانیہ کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ
آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں اور اس موقع پر انہوں نے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وارمنسٹر اور لارخل گیریژنز کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وارمنسٹر اور لارخل گیریژنز کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کو برطانوی فوج کے ماڈرنائزیشن پلان پر بریفنگ دی گئی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کو ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
بیان میں پاک فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ اس موقع پر برطانوی فوج کی جانب سے مصنوعی ذہانت اور بغیر عملے کے کام کرنے والے سسٹمز جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











