جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

پاکستان ایک اور مارشل لاء کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو

21 فروری, 2025 12:41

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اور فوجی بغاوت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

لندن میں یونیورسٹی یونین کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو میموریل لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے پاکستان میں جمہوری اقدار، انسانی حقوق اور خواتین کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے قائدانہ کرداروں میں خواتین کے خلاف بے پناہ چیلنجوں اور پابندیوں کا سامنا کرنے کے باوجود بے خوف ہوکر سیاست میں حصہ لینے پر اپنی والدہ کی تعریف کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی والدہ بے نظیر بھٹو نے انہیں انتقام کے بجائے جمہوریت کی اقدار سکھائی، یہی وجہ ہے کہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ "جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے قیادت میں خواتین کے لیے راہ ہموار کی اور آج پنجاب میں بھی ایک خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کا دارومدار آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور آزاد صحافت پر ہے۔

بلاول بھٹو نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ‘ظالمانہ’ قرار دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی اس ادارے کی مخالفت جاری رکھے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے قومی دفاع کے لیے ہیں اور کسی بیرونی دباؤ میں ان پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

خطاب کے دوران اپنی جاری جاری رکھتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے عوام بہتر مستقبل کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتے ہیں، اس لیے وہ یقینی طور پر ایک اور فوجی بغاوت کے مستحق نہیں ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔