جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

پی ٹی آئی کا طرز عمل ہر گز سیاسی نہیں، خواجہ آصف

21 فروری, 2025 11:33

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا طرز عمل ہر گز سیاسی نہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں، آرمی چیف کو عزت و احترام کے ساتھ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاکستان کے برطانیہ کےساتھ سفارتی، عسکری اور معاشی تعلقات ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات ہیں، پاکستانیوں کی بڑی تعداد برطانیہ میں کئی دہائیوں سے موجود ہے، پی ٹی آئی والے ایک دور میں آرمی چیف کو اپنا باپ کہتے تھے، جس کو باپ کہتے تھے اسی سے متعلق بدزبانی کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مذموم مقاصد کیلئے 9 مئی اور 26 نومبر کو ریاست پر حملہ کیا گیا، پی ٹی آئی کا طرز عمل ہر گز سیاسی نہیں، بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے فوج ان کی جماعت کا  ذیلی ادارہ بن جائے، پاکستانی معیشت مستحکم ہورہی ہے، سیاسی حالات بھی بہتر ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔