جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

پاکستان کے سمندری علاقے میں مشق سی گارڈ 25 کا انعقاد

22 فروری, 2025 15:25

پاکستان کے سمندری علاقے میں مشق سی گارڈ 25 کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ نے ملک کی سمندری سلامتی کو یقینی بنانے اور موجودہ طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے 24 سے 28 فروری تک مشق سی گارڈ 25 کا انعقاد کیا ہے۔ یہ مشق پاکستان کے ایک ہزار کلومیٹر سے زائد ساحلی پٹی پر موجود قدرتی وسائل کی حفاظت اور میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔

مشق سی گارڈ 25 کا بنیادی مقصد پاکستان کی سمندری حدود میں سیکیورٹی کے موجودہ طریقہ کار کا جائزہ لینا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ اس مشق کے ذریعے غیر قانونی فشنگ، نارکو سمگلنگ، انسانی سمگلنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مشق سی گارڈ 25 کے موقع پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی بیش بہا قدرتی وسائل سے مالامال ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی یہ خطہ مختلف میری ٹائم چیلنجز کا بھی سامنا کررہا ہے۔

 انہوں نے زور دیا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بہتر تعاون اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

2013 میں قائم کیے گئے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کا بنیادی مقصد میری ٹائم ڈومین کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مل کر سمندری سلامتی کے مسائل پر کام کرسکیں۔ یہ سینٹر مشق سی گارڈ سیریز کے انعقاد میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

2024 میں منعقد ہونے والی مشق سی گارڈ 24 میں پچاس سے زائد اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جو پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی کے مشترکہ مقصد میں پاک بحریہ کی کوششوں پر ان کے اعتماد کا مظہر تھی۔ اس مشق نے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک سنگ میل کا کردار ادا کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔