رمضان قریب آتے ہی کھجور کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

رمضان قریب آتے ہی کھجور کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
پاکستان میں یہ روایت ہے کہ رمضان سے قبل مقدس مہینے کے دوران ہر سال اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال بھی منافع خور رمضان سے پہلے سرگرم ہو گئے ہیں اور ماہ مقدس سے قبل ہی ملک کے مختلف شہروں میں کھجور کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔
مسلمان عام طور پر شام کے وقت کھجور کھا کر روزہ توڑتے ہیں اس لیے مقدس مہینے میں کھجور کی مانگ بڑھ جاتی ہے، اس وقت مارکیٹ میں ایرانی کھجور 600 روپے فی کلو جبکہ پاکستانی کھجور 500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:کھجور سے تیار کردہ دنیا کی پہلی ’سافٹ ڈرنک‘ متعارف
مزید پڑھیں:علماء نے اسرائیلی ’کھجوریں’ حرام قرار دے دیں
دوسری جانب تھوک فروشوں نے قیمتوں میں اضافے کیلئے حد سے زیادہ ٹیکسوں کو ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے نرخ متاثر ہوئے ہیں۔
شہریوں کی شکایت ہے کہ 5 کلو کی بوری کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک خریدار کا کہنا تھا کہ جو کھجوریں 100 روپے فی چوتھائی کلو ہوا کرتی تھیں وہ اب 120 سے 130 روپے فی کلو ہو گئی ہیں اور دکاندار انہیں 150 روپے فی چوتھائی کلو میں فروخت کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے میں انڈوں کی قیمتوں میں 20 روپے فی درجن کا اضافہ بھی دیکنے میں آیا ہے جبکہ زندہ مرغی 20 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










