بانی پی ٹی آئی کے موبائل فیض حمید تک کیسے پہنچے؟ مروت نے بتا دیا

بانی پی ٹی آئی کے موبائل فیض حمید تک کیسے پہنچے؟ مروت نے بتا دیا
شیر افضل مروت نے ماضی میں بانی پی ٹی آئی کے موبائل فونز چوری ہونے سے متعلق اہم انکشافات کر دیے۔
حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے گئے رہنما و رکن قومبی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کے سابق معاون خصوصی شہباز گل پر بڑا الزام عائد کر دیا۔
شیر افضل مروت نے یہ الزام ایک نجی چینل کے پروگرام میں شہباز گل پر عائد کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ شہباز گل نے میڈیا کو یہ بیان تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے موبائل فونز انکی حکومت سے برطرفی کے بعد سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران چوری ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں:فواد چوہدری نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کو تھپڑ جھڑ دیے
شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ شہاز گل نے بانی پی ٹی آئی کے موبائل فونز چوری کرکے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کو دے دیے تھے۔
ٹی وی شو کے دوران شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ شہباز گل جب بانی پی ٹی آئی کے چیف آف اسٹاف تھے تو خان کے 2 فون جہاز میں گم ہو گئے، عمران خان نے تحقیقاتی ٹیم بنائی، پتا چلا کہ شہباز گل نے عمران خان کے دونوں فون جنرل فیض کو پہنچائے، اس کے بعد عمران خان نے شہباز گل کو فارغ کیا اور آج تک اپنے پاس رسائی نہیں دی۔
شیر افضل مروت کے دعوے کے مطابق عمران خان کئی بار پوچھ چکے ہیں کہ شہباز گل کو پارٹی کی سیاسی اور کور کمیٹی سے اب تک کیوں نہیں نکالا؟
شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ ’عمران خان نے اڑھائی ماہ قبل شہباز گل کو پیغام بھیجا تھا کہ یا تو ویلاگنگ کرلو یا سیاسی کمیٹی میں رہ لو کیونکہ شہباز گِل کمیٹی کی تمام خفیہ گفتگو کو اپنے ویلاگز کے ذریعے افشاں کرنے کا عادی ہے‘۔
دوسری جانب شہباز گل نے اپنے ’ایکس‘ پر شیر افضل مروت کے ان بیانات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک ’مسخرہ‘ قرار دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










