مصطفیٰ کیس؛’لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کردیا‘، ملزم شیراز کے تہلکہ خیز انکشافات

مصطفیٰ کیس؛’لڑکی کی عشق نے ارمغان کو پاگل کیا‘، ملزم شیراز کے تہلکہ خیز انکشافات
کراچی: مصطفی عامر کے اغوا اور قتل کی کہانی میں ملوث ساتھی ملزم شیراز کے اہم انکشافات سامنے آگئے۔
جی ٹی وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ساتھی ملزم شیراز نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل میں تہلکہ خیز انکشافات کر دیے۔
مرکزی ملزم ارمغان کے دوست شیراز نے انکشافات میں بتایا کہ لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کردیا جس کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ سے بدلہ لیا۔
مزید پڑھیں:مصطفیٰ کو زندہ جلانے سے قبل بھاگنے کا موقع دیا، ملزم ارمغان کے لرزہ خیز انکشافات
ملزم شیراز نے گفتگو میں انکشاف کیا کہ ارمغان نے مصطفیٰ کو اپنے گھر بلا یا، مصطفیٰ اور ارمغان نے نشہ کر رکھا تھا، جس کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ کو مارنا شروع کر دیا۔
شیراز نے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ میں نے گھر سے پیٹرول کا ڈرم لاکر مصطفیٰ کی گاڑی میں رکھا، مصطفی کو زخمی حالت میں گاڑی میں ڈالا، مصطفی کے ہاتھ اور پیروں سے خون نکل رہا تھا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ کو جب گھر سے گاڑی میں ڈالا تو وہ زندہ تھا، مصطفی پر کئی گھنٹے تشدد کیا پھر اسے باندھا اور حب لے جا کر جلا دیا، مصطفی کی گاڑی کو آگ لگانے کے بعد کئی گھنٹے پیدل چلتے رہے۔
قتل میں ملوث ساتھی ملزم شیراز نے انکشاف کیا کہ نیو ایئر نائٹ پر ارمغان مصطفی سے ناراض ہوگیا تھا، ارمغان میرے بچپن کا دوست ہے، تعلیم بھی ساتھ حاصل کی، کچھ عرصے پہلے ارمغان اور میری دوستی ختم ہوگئی تھی، ارمغان گھر آیا تو پھر دوبارہ دوستی ہو گئی۔
مزید پڑھیں:مصطفیٰ قتل کیس؛ عدالت نے ملزم ارمغان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
قتل میں ملوث ملزم نے اعتراف کیا کہ ارمغان کا لائف اسٹائل دیکھ کر متاثر ہوگیا تھا، مڈل کلاس کے پاس پیسوں کی ریل پیل نے مجھے حیران کردیا تھا، ارمغان اپنی والدہ اور والد سے بہت کم ملتا تھا، ارمغان ذہنی طور پر مضبوط انسان ہے۔
شیراز نے مزید انکشاف کیا کہ ’میں نے اور ارمغان نے کئی پارٹیاں ساتھ کی ہیں، مصطفیٰ اور ارمغان دوست نہیں تھے، مصطفیٰ ارمغان کو منشیات سپلائی کرتا تھا، لالچ اور لگژری لائف نے مجھے متاثر کیا، نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ لگژری لائف سے متاثر نہ ہوں۔‘
دوسری جانب انسداد دہشگردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی گئی۔
اے ٹی سی کی عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شیراز کا میڈیکل کرانے کا حکم دیدیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










