ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تاریخی اضافہ

ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تاریخی اضافہ
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تاریخی اضافہ ہو گیا۔
ایس آئی ایف سی نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کیلئے ایک معاون اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2025 میں 3 ہزار 442 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم کیا۔
یہ ریکارڈ پچھلے سال کی ماہانہ اوسط سے 39 فیصد زیادہ ہے جو کہ خوش آئند ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے میں 652 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں،ٹریڈنگ سیکٹر میں 463، سروسز میں 411 اور ریئل سٹیٹ و کنسٹرکشن میں 311 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں۔
مزید پڑھیں:اکنامک سروے میں غربت، بیروزگاری کا ذکر نہیں، دونوں میں تاریخی اضافہ ہوا : بلاول بھٹو
اسی طرح سیاحت، ٹرانسپورٹ، فوڈ اینڈ بیوریجز، ہیلتھ کیئر اور دیگر شعبوں میں بھی بتدریج نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیز رجسٹریشن میں اضافہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا واضح اشارہ ہے،ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ایس ای سی پی کا یہ تاریخی سنگ میل کاروبار دوست ماحول ، ڈیجیٹل تبدیلی اور آسان رجسٹریشن کے عمل کی فراہمی کا عکاس ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










