جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ اداکار ساجد حسن کا بیٹا کیوں گرفتار ہوا؟

22 فروری, 2025 18:34

مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں ایک اور اہم پیشرفت نے میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار نوجوانوں کو منشیات فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنیوالوں کو زیر حراست رکھا گیا ہے، جس میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: مصطفیٰ کیس؛’لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کردیا‘، ملزم شیراز کے تہلکہ خیز انکشافات

اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکار ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: مصطفیٰ کو زندہ جلانے سے قبل بھاگنے کا موقع دیا، ملزم ارمغان کے لرزہ خیز انکشافات

مصطفیٰ اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اس حوالے سے فیملی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔