پی ٹی آئی کا پلان بانی کو جیل میں رکھنا ہے؛ فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز بیان

پی ٹی آئی کا پلان بانی کو جیل میں رکھنا ہے؛ فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز بیان
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پلان بنالیا ہے کہ بانی کو جیل میں ہی رکھنا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے جی ٹی وی کے پروگرام ریڈ زون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد بھی پی ٹی آئی کا کوئی دھرنا یا احتجاج نہیں ہوگا، پی ٹی آئی والے بس ٹرمپ کارڈ لیکر پھررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کی جو پی ٹی آئی ہے وہ کمپرومائز کرنے والی ہے، خیبرپختونخوا میں کرپشن کے بازار کا بانی پی ٹی آئی نے خود کہا، فضل الرحمان پی ٹی آئی کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب تک جیل میں ہیں پی ٹی آئی والے مزے لیں گے، خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار ہے، مجھے کوئی کمیشن بنتے نظر نہیں آرہا، علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا میں تباہی مچائی ہوئی ہے، ووٹ بینک صرف بانی پی ٹی آئی کا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جنید اکبر بھی 3 سے 6 مہینے میں استعفیٰ دے دیں گے، پی ٹی آئی نے پلان بنالیا ہے بانی کو جیل میں ہی رکھنا ہے، ایم کیو ایم کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی، اگلے 45 سے 50 دنوں میں پاکستانیوں کو اچھی خبریں ملیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












