کراچی میں تین دن تک پانی کی بندش رہے گی، مگر کیوں؟

کراچی میں تین دن تک پانی کی بندش رہے گی، مگر کیوں؟
کراچی والوں کے لیے ایک اور پریشان کن خبر سامنے آئی ہے، اس لیے پانی احتیاط سے استعمال کریں۔
آج سے اگلے تین دنوں کے لیے کراچی میں 250 ملین گیلن پانی بند ہو جائے گا، پانی کی بندش کی وجہ 48 انچ اور 54 انچ کی لائنوں کا مرمتی کام بتایا گیا ہے۔
ابتدائی خیال کے مطابق یہ مرمت تین دن میں مکمل ہونے کی امید ہے، اس دوران کراچی کے علاقے لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولی مار میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔
اس کے علاوہ شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کورنگی اور پی ایف بیس مسرور کے علاقوں میں بھی پانی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












