تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، بیرسٹرگوہر

تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، بیرسٹرگوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے کل ملاقات ہوئی، حکومت کیخلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ ایسا سلوک جمہوریت اور قانون کیلئے ٹھیک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا وفد کراچی گیا ہے، تحریک چلائیں گے، تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، سیاسی جماعتوں کا اپنا منشور، اسی وجہ سے تحریک میں وقت لگتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کھلے دل سے مذاکرات شروع کیے تھے، چاہتے تھے حل نکلے، حکومت نے مذاکرات کے عمل کو سنجیدہ نہیں لیا اور جلد بازی کی، شیرافضل مروت کا معاملہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والوں کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










