رمضان سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

رمضان آتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے
پاکستان میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز میں انڈے فی درجن 230 سے بڑھ کر 272روپے ہوگئے ہیں، مٹن کی قیمت 200 روپے اضافے سے 2500 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ بیف 1100 سے بڑھ کر 1400 روپے مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں:رمضان قریب آتے ہی کھجور کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اسی طرح سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابیری کی قیمت 100سے 300روپے تک بڑھ چکی ہے۔
اس حوالے سے رہنما کنزیومر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں ہو رہا اور منافع خور اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال بھی منافع خور رمضان سے پہلے سرگرم ہو گئے ہیں اور ماہ مقدس سے قبل ہی ملک کے مختلف شہروں میں کھجور کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں یہ روایت ہے کہ رمضان سے قبل مقدس مہینے کے دوران ہر سال اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










