گورنر سندھ نے بھارت سے جیتنے پر قومی ٹیم کیلئے بڑا اعلان کر دیا

گورنر سندھ کا قومی کرکٹ ٹیم کے جیتنے پر بڑے انعام کا اعلان
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت سے پاکستان کی فتح کی صورت میں ٹیم کو بطور انعام ایک کروڑ کی رقم دینے کا اعلان کر دیا۔
برطانیہ سے اپنے ایک ویڈیو بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ لندن میں ہوں لیکن دل اور دماغ دبئی میں ہونے والے پاک بھارٹ ٹاکرے پر لگا ہوا ہے۔ گورنر کامران ٹیسوری نے پاکستان کے جیتنے پر ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھیں:گورنر سندھ کی تبدیلی پر اتفاق؛ کامران ٹیسوری کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
آئی سی سی شیڈول کے مطابق گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا میچ ہے۔ دبئی میں شیڈول ایونٹ کے ہائی والٹیج میچ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت مدِ مقابل ہونگے جبکہ میچ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بھی کہا پوری قوم ایک ہی گیم دیکھ رہی ہے، پاکستان کو لازمی طور پر بھارت سے جیتنا چاہیے۔ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں ، امید ہے ٹیم اچھا کھیلے گی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کرکٹ کے میدان میں بھارت کو پچھاڑا ہے ، اب بھی پچھاڑیں گے ، قوم کی دعائيں ٹیم اور رضوان کے ساتھ ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










