رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق خوشخبری

ماہ رمضان؛ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری
وفاقی وزیر اویس لغاری نے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق شہریوں کیلئے اچھی خبر سنا دی۔
وفاقی وزیر برائے توانائی نے اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی اجلاس میں کہا کہ رمضان المبارک میں سحری و افطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ انکا مزید کہنا تھا کہ سولر پر کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے، سولر کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
محسن عزیز کی زیر صدارت ہونے والے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور اجلاس میں معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے بتایا کہ ہم نے کسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا، یہ تاثر درست نہیں کہ ہم نے دباؤ ڈالا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس، محسن عزیز کی گفتگو:
چیئرمین سینیٹ کمیٹی محسن عزیز کا کہنا تھا آپ ایک اچھا کام کر رہے ہیں، صرف چاہتے ہیں کہ یہ ریلیف عوام کو بھی منتقل ہو، آئی پی پیز نے ملک کے ساتھ فراڈ اور غداری کی۔
مزید پڑھیں:ایک بندر نے پورے ملک کی بجلی بند کردی
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا محمد علی کی سابقہ رپورٹ پر عمل نہیں کیا گیا، جو بات چیت آئی پی پیز سے ہو رہی ہے اس سے 1400 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، آئی پی پیز کے ساتھ بغیر کسی امتیاز کے بات چیت کی گئی، آئی پی پیز پر ٹاسک فورس کا کام زبردست ہے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا جون 2024 سے اب تک 4 روپے سے 11 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کر چکے، بجلی قیمت میں مستقبل میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف بھی اس سلسلے میں اقدامات تجویز کر رہے ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز نے پوچھا آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیوں نہیں کیا، اربوں کھربوں روپے آئی پی پیز کو دے دیے گئے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریجن میں مہنگی ترین بجلی ہے، جس پر معاون خصوصی برائے پاور محمد علی کا کہنا تھا ہم ہر چیز بات چیت کے ذریعے کر رہے ہیں، آج کسی کی جیب ایک کروڑ روپے نکال کر دکھائیں۔
محمد علی خان نے مزید کہا کہ ہم نے 100 ارب روپے کی لیٹ پیمنٹ سرچارج معاف کرا لیے، ہم مجموعی طور پر 300 ارب روپے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں معاف کرا رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










