جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاک سعودی تجارتی تعلقات کا فروغ

24 فروری, 2025 10:32

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فروغ مل رہا ہے۔

پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ،  تجارتی حجم 546 ملین ڈالر سے بڑھ کر 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

سعودی سرمایہ کاروں کی  پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں  دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاک سعودی عرب آئی ٹی خدمات کی برآمدات 50 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے عمل میں سہولت کاری کے لیے ہیلپ ڈیسک کا قیام کیا گیا۔

معروف سعودی  فوڈ چین "البیک” نے پاکستان میں اپنی برانچز کھولنے کا اعلان  کیا ہے جس سے روزگار کے مواقع متوقع ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سعودی عرب کے ساتھ  تجارتی تعلقات کا فروغ اقتصادی روابط میں استحکام کا ضامن ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔