جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

سندھ حکومت کا ایم آئی ویز سینٹرز ایک ہفتے کے اندر فعال کرنے کا فیصلہ

24 فروری, 2025 15:38

کراچی: سندھ حکومت نے ایم آئی ویز سینٹرز ایک ہفتے کے اندر فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایم وی آئی سینٹرز فعال کرنے کے احکامات دیے۔

اجلاس میں سکھر کے راستے سندھ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی ایم وی آئی لازم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس  یقینی بنانے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کیے جا رہے ہیں، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری کے لیے سخت فیصلے ضروری ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں 4 ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، سکھر، میرپورخاص، حیدرآباد ، شہید بینظیر آباد میں ایک ایک سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔