جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

تنخواہ دار طبقے کو وزیر خزانہ نے خوشخبری سنادی

24 فروری, 2025 12:48

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے، پاکستان بینکنگ سمٹ 2025ء اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو 30 ارب روپے جمع کر کے دیے ہیں، تیل و گیس کے شعبے کو بینکنگ سیکٹر نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا کام ٹیکس جمع کرنا ہو گا، ٹیکس پالیسی بنانا وزارتِ خزانہ کا کام ہو گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اداروں میں اصلاحات کے لئے کوشاں ہیں، ہم اصلاحات کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، مسلسل خسارے کو دیکھ کر فیصلے کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ریفارمز اور پرائیویٹائزیشن ہی ملک کے لئے درست سمت ہے، ہمیں مستحکم گروتھ کی طرف جانا ہے، نجکاری سے بہت سے دیگر شعبوں میں ترقی ممکن ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، ٹیکس کا بوجھ مسلسل تنخواہ دار طبقے پر ہے، جسے اب کم کرنا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔