جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

کراچی میں گھنے سرمائی بادلوں کے ڈیرے؛ موسم خوشگوار

25 فروری, 2025 08:34

کراچی میں گھنے سرمائی بادلوں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج شام و رات میں چند مقامات پر بوندا باندی کیساتھ دن بھر مطلع مکمل ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 21  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔