جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

کراچی والے ہوجائیں تیار؛ بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

25 فروری, 2025 12:20

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔  

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے سے متعلق کی گئی پیشگوئی کے مطابق بارش برسانے والا موسمی نظام دو مارچ تک برقرار رہے گا، جس کے باعث بیشتر شہروں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جو اگلے سات دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ شہر کا موسم ابر آلود رہے گا۔

شمالی اور پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔ مری، گلیات، ناران، کاغان، اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان اور سندھ کے کچھ حصوں میں 26 فروری تک بارش ہو سکتی ہے۔

لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پشاور اور گردونواح میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا ہے۔

بلوچستان میں مغربی ہواؤں کے نظام کے داخلے کے باعث کوئٹہ اور چمن میں موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔