مصطفیٰ عامر کی والدہ نے مقتول بیٹے کی گرفتاری پر خاموشی توڑ دی

مصطفیٰ عامر کی والدہ نے مقتول بیٹے کی گرفتاری پر خاموشی توڑ دی
مصطفیٰ عامر کی والدہ وجیہہ عامر نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کیس میں اپنے مقتول بیٹے کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت دی ہے۔
ایک نجی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں جب مصطفیٰ سے منشیات کیس میں گرفتاری کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کو ان کے دوست نے جھوٹے اور من گھڑت الزامات کی بنیاد پر پھنسایا۔
وجیحہ عامر نے زور دے کر کہا کہ مصطفی بے قصور ہے اور منشیات کے کاروبار میں اس کا کوئی کردار نہیں ، اس کے کے دوست تیمور نے اسے دھوکہ دیا تھا۔
تیمور نے ان سے ایک پارسل لینے کو کہا جو لاہور سے آیا تھا، مصطفیٰ کو اس بات کا علم نہیں تھا پارسل میں کیا ہے، وہ اسے لینے کے لیے کوریئر کے ہیڈ آفس گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
مصطفیٰ کیس؛’لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کردیا‘، ملزم شیراز کے تہلکہ خیز انکشافات
مصطفیٰ قتل کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے کے انکشافات نے کھلبلی مچا دی
تاہم جب وہ اپنی گاڑی میں انتظار کر رہا تھا تو اے این ایف حکام پہنچے اور بیٹے کو اس وقت حراست میں لے لیا جب انہیں معلوم ہوا کہ پارسل میں 30 گرام ویڈ موجود ہے۔
وجیہہ عامر کا کہنا تھا کہ یہ کیس ذاتی جھگڑے سے جڑا ہوا ہے جس میں ان کے بیٹے کو جان بوجھ کر پھنسایا گیا۔
مقتول بیٹے کی والدہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ارمغان مصطفی کا دوست نہیں تھا اور ہمیشہ اس سے حسد کرتا تھا جب کہ اپنے آس پاس کے لوگوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش بھی کرتا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












