آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6سال مکمل؛ فوج کا نیا نغمہ ’دشمناسُن‘ ریلیز

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6سال مکمل؛ نیا نغمہ ”دشمناسُن“ ریلیز
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر نیا نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں نے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے نغمے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔
مزید پڑھیں:یوم پاکستان کیلئے آئی ایس پی آر کا خصوصی ملی نغمہ جاری
نغمہ کے مطابق پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ 27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے ایک للکار ہے۔
خیال رہے کہ نغمے کی شاعری احمد عظیم کی ہے جبکہ کامران اللہ خان نے اس خوبصورت نغمے کو گایا اور کمپوز کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









