پاکستان ریلوے کا کراچی سے راولپنڈی تک چلنے والی مسافر ٹرین سے متعلق بڑا اعلان

پاکستان ریلوے کا کراچی سے راولپنڈی تک چلنے والی مسافر ٹرین سے متعلق بڑا اعلان
پاکستان ریلوے نے کراچی سے راولپنڈی تک چلنے والی مسافر ٹرین سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق سرسید ایکسپریس، جو کراچی سے راولپنڈی تک چلتی تھی، 25 فروری 2025 سے بند کر دی جائے گی۔ یہ ٹرین تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ کے تحت ایک پرائیویٹ کنٹریکٹر کے ذریعے چلائی جا رہی تھی۔
دوسری جانب پاکستان ریلویز نے مزید 7 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، موئن جو دڑو ایکسپریس اور راولپنڈی پسنجر ٹرین شامل ہیں۔
دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ان 7 مسافر ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز اب 25 فروری کو وصول کی جائیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










