جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

بانی پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے؟ فیصل واوڈا نے تاریخ بتا دی

25 فروری, 2025 08:48

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ 10 ماہ سے قبل بانی پی ٹی آئی رہا ہوتے نظر نہیں آرہے۔

حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے

انکا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بھی اسی نرسری سے آئے ہیں، سیاست دان اندر پاؤں اور باہرگریبان پکڑتے ہیں، 8 سے 10 مہینے بانی جیل سے باہر نظرنہیں آرہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور کو عہدے سے فارغ کردیا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھوتہ کرکے بیٹھی ہے، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے، کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ ٹیم اشتہارات میں چھکے لگاتی اورگراؤنڈ میں اسے گیند نظرنہیں آتی، اسی طرح جمہوریت بھی اشتہارات میں نظرآتی ہے، اصلیت میں سیاستدانوں کو بھی بال نظرنہیں آتی۔

یہ سب لوگ ڈی ایچ اے میں رہنا پسند کرتے ہیں، اس حمام میں سارے ننگے ہیں، سیاستدان بے ایمان، چور اور ڈکٹیٹروں کی طرح پارٹیاں چلاتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔