جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

اے ایس ایف کی پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی، مسافر سے ہیروئن برآمد

26 فروری, 2025 16:28

ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاورایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 980 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

مسافر نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 980 گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

مزید پڑھیں:اے ایس ایف نے حج پر جانے والی خاتون کے بال کاٹ دیے
اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے دوحہ کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر محمد ولی کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔