جمعرات، 11-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

سربراہ پاک فضائیہ کی ازبک ہم منصب سے ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

26 فروری, 2025 19:11

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ازبک ہم منصب میجر جنرل برخونوف نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ڈپٹی وزیر دفاع، ائیر ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اور جمہوریہ ازبکستان کی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل برخونوف احمد جمالووچ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ فوجی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں، ایرو اسپیس ڈومینز میں مشترکہ تربیت اور تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل برخونوف احمد جمالووچ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی اور یقین دلایا کہ پاک فضائیہ پائلٹس کے لئے بنیادی سے ٹیکٹیکل سطح کی تربیت کے ساتھ ساتھ ازبکستان ایئر فورس کے اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے مینٹیننس عملے کی تکنیکی تربیت کے لئے مکمل تعاون فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دیرینہ مذہبی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں جو علاقائی امن و سلامتی سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے جوانوں کی تاریخی اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور ہوا بازی کی صنعت میں بڑھتی ہوئی ملکی صلاحیت کو فروغ دینے میں پاک فضائیہ کی قابل ذکر پیش رفت کو سراہا۔

ازبک ائیر فورس کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان فضائیہ اور فضائیہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے سلامتی کے خطرات کے پیش نظر مشترکہ تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔