جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے پسِ پردہ اصل حقائق آشکار

26 فروری, 2025 15:19

آپریشن سویفٹ ریٹارٹ میں پلوامہ ڈرامہ بھارتی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی ناہلی اور بزدلانہ حرکت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 26فروری کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سر جیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا جس کا بھانڈہ پاکستان نے عالمی میڈیا کو موقع پر لے جا کر پھوڑا۔

26 فروری 2019 کو بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر رات کے اندھیرے میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، نریندر مودی نے بذاتِ خود طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا۔

مزید پڑھیںزیرو کو ہیرو ، ابھی نندن کو زبردستی کی ترقی مل گئی !

پاکستانی فضائیہ کی جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنایا، حقیقت کے اعتراف کی بجائے بھارت نے پاکستان کاایف 16طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

بھارتی دعوے کو امریکی حکام، دفاعی تجزیہ کارکرسٹین فئیر اور غیر جانبدار بھارتی صحافیوں نے بھی مُسترد کر دیا۔ سینئر بھارتی صحافی اشوک سوائن نے 11ستمبر2018کو ٹویٹر پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ مُودی پاکستان سے جنگ کا ڈرامہ رچا کر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا تھا۔

امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے واضح طورپر کہا تھا کہ میں 100 فیصد کہہ سکتی ہوں کہ کوئی ایف16 طیارے تباہ نہیں کیے گئے’ میں کہتی ہوں کہ کاش آپ ایف 16 مار گرائیں۔

نیویارک ٹائمز نے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فضائیہ کے پائلٹ نے جلد بازی میں اپنا ہی  ہیلی کاپٹر  گرا دیا۔ یہی نہیں بلکہ بھارت کے اپنے دفاعی ماہرین نے بھی بھارتی فضائیہ کا جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ مسترد کر دیا۔

مزید پڑھیں:آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6سال مکمل؛ فوج کا نیا نغمہ ’دشمناسُن‘ ریلیز

سابق بھارتی جنرل سید عطا حسنین نے کہا کہ اگر کسی نے ہمیں انفارمیشن آپریشنز چلانے کا طریقہ سکھایا ہے تو وہ پاکستان کا آئی ایس پی آر ہے، پاکستان ماضی میں کئی بار بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے منصوبوں کو بے نقاب کر چکا ہے

16جنوری2021کو دی وائر کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملہ مُودی سرکار کاسیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا، جنوری2022میں کانگریس رہنما اُدت راج نے انکشاف کیا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی مُودی سرکار نے خود کی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستانی ایجنسیوں نے 14 فروری 2023 کو بھی بھارت کا پلوامہ طرز پر حملہ کرنے کا منصوبہ بے نقاب کیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔