جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

قید سے رہائی تک کا سفر: اسکالر نے قیدیوں کو کار آمد بنانے کیلئے تحقیق کر ڈالی

26 فروری, 2025 13:58

پاکستانی اسکالر جاوید اقبال کھوکر نے ملک بھر کے جیلوں میں موجود قیدیوں کی رہائی کے بعد کار آمد بنانے کیلئے پی ایچ ڈی تحقیق کر ڈالی۔

لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کے اسکالر جاوید اقبال کھو کھر نے قیدیوں کو رہائی کے بعد کارآمد بنانے کیلئے پی ایچ ڈی سوشیالوجی پر اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کھوکھر نے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرحان نوید یوسف اور پروفیسر ڈاکٹرخلیل احمد کی نگرانی میں جیل کے معاشرتی ماحول اور قیدیوں میں مجرمانہ ادراک کے قیدیوں کے رویوں پر اثرات سے متعلق تحقیق کی۔

مزید پڑھیں:جیل قیدی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر خاتون پولیس آفیسر برطرف

مقالے کے نتائج میں قیدیوں کو قانون کی پاسداری کرنے والے اور معاشرے کے کار آمد ارکان میں تبدیل کرنے میں مدد کرنے کی صلاحیت ہے جس سے افراد اور مجموعی طور پر کمیونٹی دونوں کی بہتری میں مدد ملتی ہے۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کھو کھر کی اس سائنسی تحقیق سے پاکستان کی جیلوں میں اصلاحات اور قیدیوں کی رہائی کے بعد انہیں کار آمد شہری بنانے کیلئے بنائی جانے والی پالیسی میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹرجاوید کی جدید طریقوں پر کی جانیوالی ریسرچ سے جیل کی اصلاحات اور مجرموں کی اصلاح کے بعد معاشرے میں ان کی بحالی اور دوبارہ انضمام کی حکمت عملیوں پر دیرپا اثر ہونے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ اسکالر کی تحقیق کا مقصد جیلوں میں اصلاحات کو بڑھانا ہے، خاص طور پر جیل کے انتظام کو بہتر بنانے اور قیدیوں کی بحالی میں معاونت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔