جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہءِ ازبکستان

26 فروری, 2025 09:47

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج تاشقند میں مصروف دن گزاریں گے۔

وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے ملاقات کریں گے، کانگرس سینٹر تاشقند پہنچنے پر وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہونگی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم اور ازبک صدر پاکستان اور ازبکستان مشترکہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور گفتگو بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم تاشقند میں قائم ٹیکنو پارک کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کو ازبکستان کی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے صنعتی یونٹس کا دورہ کروایا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔