راولاکوٹ؛ یوتھ اینڈ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

راولاکوٹ؛ یوتھ اینڈ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد
راولاکوٹ میں یوتھ اینڈ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں یوتھ اینڈ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوان طلبہ و طالبات، صحافیوں اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس ورکشاپ کا مقصد ففتھ جنریشن وار، سوشل میڈیا کے مثبت و منفی اثرات اور ڈِس انفارمیشن و مِس انفارمیشن جیسے اہم موضوعات پر آگاہی دینا تھا۔
مقررین نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی کہ دشمن قوتیں سنسنی خیز اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر عوام میں بے اعتمادی پیدا کر رہی ہیں۔
ففتھ جنریشن وار کے تحت سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ قومی بیانیے کو کمزور کیا جا سکے۔
شام، لیبیا اور سیریا جیسے ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کیسے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے ان ممالک کو خانہ جنگی میں دھکیلا گیا۔
ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام بالخصوص نوجوان کسی بھی خبر کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کی تحقیق اور تصدیق کریں۔
شرکاء نے ورکشاپ میں گہری دلچسپی لی اور مقررین سے سوالات کیے، جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔
ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے اس معلوماتی سیشن کے انعقاد پر پاک فوج اور حکومتِ آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









