اقوام متحدہ کا اجلاس؛ پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کے قیام پر زور

اقوام متحدہ کا اجلاس؛ پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کے قیام پر زور
نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں زور دیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کو ترجیح دے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے۔انسانی امداد کو ہتھیارکےطورپراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں:نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر ڈالی
مزید پڑھیں:برسلز میں پاکستان زندہ باد اور استحکامِ پاکستان سیمینار کا انعقاد
عاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زوردیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے، عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کوترجیح دے۔
پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپیل کی کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کرکھڑی ہو۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









