جمعرات، 11-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

ملک کے بالائی علاقوں کیلئے 6 پروازیں منسوخ

27 فروری, 2025 10:05

ملک کے بالائی علاقوں کیلئے 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

موسمی خرابی کے پیش نظر کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی 13 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد اور گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد سے اسکردو کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ ہو گئیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد اور کراچی کی پرواز ای آر 503 کی روانگی میں 8 گھنٹے تاخیر جبکہ اسلام آباد اور دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 701 کی روانگی میں 11 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

لاہور اور کراچی کی پرواز پی ایف 144 کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ کراچی ایئر پورٹ کی 5، لاہور کی 4 اور اسلام آباد کی 3 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔