جمعرات، 11-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل؛ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا خصوصی پیغام

27 فروری, 2025 10:59

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تینوں سروسز چیفس نے مسلح افواج کی بےمثال پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کا متوازن ردِعمل ہے، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور مہارت سامنے آئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن سے ثابت ہوا پاکستان کی مسلح افواج جارحیت روکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، افواج فوری ڈیٹرنس دوبارہ قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پورے معرکے میں پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشنل بالادستی برقرار رکھی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور عسکری قیادت نے علاقائی امن کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج ہمہ وقت چوکس اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج عوام کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گی، مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج علاقائی، عالمی امن کے لیے کردار ادا کر رہی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔